پریاگ راج : گذشتہ دنوں پولیس حراست میں مارے گئے سابق ایم پی عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد کے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے لیٹر کو ان کے وکیل نے فرضی قرار دیا ہے ۔ اشرف کے وکیل وجئے مشرا نے جمعرات کو کہا کہ میڈیا میں جو لیٹر وائرل ہورہا ہے وہ فرضی ہے اور حقیقت سے کوسوں دور ہے ۔ انہوں نے وائرل لیٹر کو پڑھا اور دیکھا ہے لیکن وہ اشرف کی طرف سے نہیں ہے ۔ وہ کسی عدالت کی عرضی ہے اسے حذف ا ضافہ کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وائرل ہورہے خط میں اشرف نے عدالت سے پولیس حراست میں نہ دینے اور ویڈیو کانفرنسنگ کرانے کے لئے ہدایت دینے کی اپیل کی تھی ۔