حیدرآباد۔/19 فبروری، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرس کے تقررات کے عمل کو تیز تر بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فوری اثر کے ساتھ ایکزیکیٹو کانفرنس کے ارکان مقرر کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وائس چانسلرس کی تقرری کے عمل کو تیز تر بنایا جانا چاہیئے تاکہ جلد تقررات کی راہ ہموار ہوسکے۔