وائناڈ میں جیت کا سرٹیفکیٹ پرینکا گاندھی کے حوالے

   

نئی دہلی: وائناڈ کیرالا سے کانگریس کے رہنماؤں نے چہارشنبہ کے روز لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے انتخاب کا سرٹیفکیٹ پرینکا گاندھی واڈرا کو سونپ دیا۔اس موقع پر راہول گاندھی بھی موجود تھے۔.ذرائع نے بتایا کہ پرینکا گاندھی جمعرات کو لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا سکتی ہیں۔.ذرائع کا کہنا ہے کہ جیت کا سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد پرینکا گاندھی نے وایناڈ کے عوام کی زبردست حمایت اور اعتماد پر اظہار تشکر کیا اور انتخابات کے دوران کانگریس رہنماؤں کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔.ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پرینکا گاندھی نے مقامی خدشات کو دور کرنے اور وایناڈ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے بارے میں رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔.پریانکا گاندھی وائناد کے ضمنی انتخاب میں 4.1 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے منتخب ہوئی ہیں۔.