وائناڈ کے لیے اپنی بہن سے بہتر نمائندہ کاتصور نہیں کر سکتا:راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج اپنے سابقہ لوک سبھا حلقے کی تعریف کرتے ہوئے اس سیٹ کیلئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بہترین نمائندہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے کہ وائناڈ کیلئے ان کی بہن سے بہتر کوئی نمائندہ ہو سکتا ہے۔ قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ محترمہ واڈرا وایناڈ کی ضرورتوں کی پرجوش وکیل ہوں گی اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ہوں گی۔راہول گاندھی نے ’ایکس ‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وائناڈ کے لوگوں کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے۔
اور میں ان کے لیے اپنی بہن پرینکا گاندھی سے بہتر نمائندہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔