نیویارک : سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) کے سی ای او ایلون مسک کے ایکس سوشل میڈیا پر یہودیوں کے حوالے سے کی گئی ایک پوسٹ سے اتفاق کرنے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔دوسری جانب بڑی امریکی کمپنیوں اور ان سے منسلک اداروں نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو اشتہارات دینا بھی بند کر دیے ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایلون مسک نے ایکس پر ایک ایسی پوسٹ سے اتفاق کیا جس میں یہودیوں کی جانب سے سفید فام افراد کے خلاف نفرت کو پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔