وائٹ ہاؤس اس مرتبہ معاشی پیش قیاسی نہیں کرے گا

   

واشنگٹن۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤس اس موسم گرما وسط سال کے اپنے سرکاری معاشی تخمینے کو جاری نہیں کرے گا۔ کورونا وائرس وباء کے دوران معاشی سست روی سے دوچار ہونے کے تعلق سے امریکی حکومت کوئی سرکاری دستاویز جاری نہیں کرنا چاہتی ہے۔ دوسرے سہ ماہی کی شرح ترقی کی رپورٹ 15 جولائی تک متوقع نہیں ہے۔