واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن 100 افراد کو معافی دے سکتے ہیں۔امریکہ میں ٹرمپ کے اقتدار کا دور اب اختتام کو پہنچا۔وہ وائٹ ہاؤس سے جانے سے قبل تقریباً 100 افراد کو معافی دینے کا اختیار استعمال کریں گے۔ٹرمپ ا س اختیار کے تحت اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں سمیت وائٹ کالر کرائم میں ملوث دیگر افراد کو معافی دے سکتے ہیں۔ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی صبح ٹرمپ میری لینڈ سے فلوریڈا کے پام بیچ ریسارٹ چلے جائیں گے۔