وائٹ ہاؤس میں ڈاکٹر انٹونی کو کورونا وائرس پر رائے دینے سے روکا گیا:ایوان

   

واشنگٹن2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ پارلیمنٹ کی تخصیص کمیٹی کے ترجمان ایوان ہالینڈرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سینئر معالج ڈاکٹر انٹونی فوسی کو ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں رائے دینے سے روک دیا۔سی این این نیوز چینل نے جمعہ کو ایوان کے حوالہ سے کہا’’ تخصیص کمیٹی کورونا وائرس رد عمل پر اگلے ہفتے ہونے والی لیبر-ایچ ایچ ایجوکیشن کمیٹی کی سماعت کے دوران ڈاکٹر انٹونی فوسی کو ایک گواہ کے طور پر بلایا ہے ۔ ہمیں ایک انتظامی افسر نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے ڈاکٹر انٹونی کا جواب دینے سے روک دیا‘‘۔