وائٹ ہاؤس کی افطار پارٹی کا مسلمان شخصیات نے بائیکاٹ کردیا

   

نیویارک :غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی مسلمانون نے اہم قدم اٹھا لیا ہے، امریکی صدر کی افطار پارٹی اور عید کی تقریبات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی مسلمانوں نے صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی تائید کے خلاف وائٹ ہاؤس میں منعقد افطار پارٹی اور عید کی تقریبات میں شرکت کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی اسلامک ریلیشنز کاؤنسل، گورنمنٹ افئیرز ڈیپارٹمنٹ ڈائرکٹر رابرٹ مک کاؤ کا کہنا ہے کہ اگر دعوت نامہ آتا ہے، تو سمجھا جائے گا کہ امریکی مسلم کمیونٹی کے لیڈرز اور آرگنائزیشن شرکت سے انکار کرے۔ ڈائرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دراصل انتظامیہ کی جانب سے مسلم کمیونٹی کے مطالبات کو پورا نہ کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔ امریکی کمیونٹی امریکی صدرکے غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ناکامی پر غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے۔صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں رمضان کی مناسبت سے ماضی کے مقابلے میں افطار ڈنر کی میزبانی کریں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ وائٹ ہاؤس میں رمضان کی تقریبات کم کرنے پر غور کر رہی ہے، تاہم پریس سیکریٹری کیرین جین کہتی ہیں کہ رمضان سے متعلق کسی قسم کی تقریبات کے حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں کیرین جین کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اس وقت متعدد کمیونٹیز کے لیے یہ تکلیف دہ لمحہ ہے۔