واشنگٹن : امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر آف کمیونکیشن ایلیسا فارہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ اس کی اطلاع واشنگٹن پوسٹ نے دی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلیسا نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ساڑھے تین برس کام کرنے کے بعد جمعرات کو وائیٹ ہاؤس کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر عہدیداران نے بھی اس ہفتے اپنی روانگی کا اعلان کیاہے ۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق خصوصی مشیر اسکاٹ ایڈمس نے بھی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے ۔