واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور مرکزی کام کی جگہ وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔فائر بریگیڈ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔حکام نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے احاطے کے چاروں طرف لگے باڑ سے ملحق ایک درخت کے قریب کھڑے چار افراد پر آسمانی بجلی گزشتہ شام گر گئی۔