واشنگٹن : امریکہ، وائٹ ہاوس کی نائب ترجمان کرین ژون پئیر نے صدر جو بائیڈن کے ہمراہ دورہ یورپ سے واپسی پر کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹو نکلنے کا اعلان کیا ہے۔گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کے کووِڈ۔19 میں مبتلا ہونے کے بعد نائب ترجمان ڑون پئیر کا ٹسٹ بھی مثبت نکل آیا ہے۔ڑون پئیر دورہ بلجیم اور دورہ پولینڈ کے دوران صدر بائیڈن کے ہمراہ تھیں۔ بیماری کے بارے میں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بیماری کی علامت معمولی ہیں۔ صدر بائیڈن سے قریبی رابطے میں نہ ہونے کی وجہ سے ان کے وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہیں ہے۔