واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جین ساکی کا اتوار کو کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ یورپ کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ گذشتہ ہفتے کئی بار ان کا ٹسٹ منفی آیا تھا، لیکن اتوار کو کورونا ٹسٹ مثبت آیا۔’جبکہ میں چہارشنبہ کے بعد سے صدر یا وائٹ ہاؤس کے عملے کے سینئیر ممبروں کے ساتھ ذاتی طور پر قریبی رابطہ میں نہیں رہی اور اس آخری رابطے کے چار دن بعد تک میرا ٹسٹ منفی آتا رہا۔