واشنگٹن ۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام)وائٹ ہاؤس میں امریکی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں میں کورونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد اب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ میں ہر کسی کے لیے حفاظتی ماسک پہننا لازمی ہو گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہر کسی کو ماسک پہننے کا حکم دیا ہے تاہم وہ خود کوئی ماسک نہیں پہنیں گے۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے بھی قریب نہیں جاتے، اس لیے انہیں ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کئی دنوں سے اس کوشش میں ہیں کہ وہ امریکہ میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اب تک نافذ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر دیں۔’’