نئی دہلی ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک ہوٹل کے مالک پارکنگ کے ٹوکن لینے کے بعد گاڑی کے سرقہ کیلئے مالک کا نقصان ہوگا کے حوالہ سے اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی نہیں کرسکتا ۔ وائیلٹ پارکنگ کیلئے جب لوگ اپنی گاڑیاں حوالے کردیتے ہیں تو ان کی حفاظت کرنا ہوٹل مالکین کی ذمہ داری ہوجاتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی پارکنگ کیلئے حاصل کرنے کے بعد اسے صحیح سلامت گاڑی کے مالک کے حوالے کرنا ہوٹل کی ذمہ داری ہوگی ۔