وائیٹ ہاؤس سے قریب علاقہ میں فائرنگ، ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس سے کچھ فاصلہ پر واقع ایک اسٹریٹ میں دو افراد نے اے کے ٹائپ کی ایک رائفل سے فائرنگ کردی جس میں ایک فرد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ این بی سی نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کولمبیا ہائٹس میں پیش آیا جو صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائیٹ ہاؤس سے صرف تین کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جہاں چھ افراد بشمول ایک خاتون زخمی حالت میں پائے گئے جن میں سے ایک زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے تھرڈ ڈسٹرکٹ کے کمانڈر اسٹیوارٹ ایمرمن نے کہا کہ پولیس ایک ہلکے رنگ کی نسان سیڈان کار کی تلاش میں ہے جس میں دو افراد سوار تھے جسے آخری بار فائرنگ کے مقام پر دیکھا گیا تھا۔