وائیٹ ہاؤس میں انٹرن شپ کیریئر کا بدترین مشورہ : لیونسکی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ٹی وی کی شخصیت مونیکا لیونسکی نے آج اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ وائیٹ ہاؤس میں انٹرن شپ ممکن ہیکہ آپ کے ریزیوم میں میں حیرت انگیز مقام رکھتی ہو لیکن مجھے اتنے مشورے حاصل ہوئے ان میں یہ بدترین مشورہ تھا۔ 20 سال قبل سابق صدر امریکہ بل کلنٹن اور وائیٹ ہاؤس کی ایک انٹرن لیونسکی کے نام ایک سیکس اسکینڈل میں نامزد کئے گئے تھے۔ کلنٹن کو ایوان میں اس معاشقہ کے بارے میں جھوٹ بولنے پر سرزنش کی گئی تھی۔