وائیٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی دعوتِ افطار

,

   

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں اپنے مزاج کے برخلاف افطار پارٹی کا اہتمام کیا جہاں انہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ شہزادی ریما بندرالسعود کا بہ نفس نفیس استقبال کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں اور اس تعلق سے سفارتی سطح پر ان کی کوششیں جاری ہیں۔ یاد رہیکہ شہزادی ریما بندرالسعود امریکہ میں شسعودی عرب کی سفیر ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ ہم رمضان المبارک کے اختتام کے قریب پہنچ رہے ہیں، مجھے یہاں اپنے کئی بین الاقوامی دوستوں کو مدعو کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ خصوصی طور پر میں شہزادی ریما کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میری افطار پارٹی میں شرکت کرکے مجھے عزت بخشی۔ شہزادی ریما کے علاوہ افطار پارٹی میں امارات، مصر اور اردن کے سفراء نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں شہزادی ریما نے بھی ایکس پر اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ سے دعوت افطار میں مدعو کرنے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نوعیت کے بھائی چارے اور آپسی میل ملاپ سے امریکہ کے ساتھ کئی مسلم ممالک کے تعلقات خوشگوار ہوں گے۔