وائیٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ

   

واشنگٹن: وائیٹ ہاؤس کے باہر پیر کے روز ایک فائرنگ کے واقعہ کے سبب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بریفنگ روکنا پڑی۔ امریکی خفیہ سروس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر 17th اسٹریٹ اور پینسیلوینیا ایونیوو پر ایک ’مسلح مشتبہ شخص کو گولی ماری گئی۔ فائرنگ کی آواز پر صدر ٹرمپ ایک سکیورٹی اہلکار کے ساتھ بریفنگ روم سے باہر چلے گئے۔ چند منٹوں بعد ٹرمپ نے بریفنگ روم واپس آکر صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے باہر خفیہ سروسز کے ایک اہلکار نے ایک مشتبہ مسلح شخص پر گولی چلائی۔ بعد ازاں مشتبہ شخص اور سکریٹ سروس کے اہلکار کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع ہو چْکی ہیں۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔