ممبئی ۔ سنسنی خیز مقابلہ میں پنجاب کنگس کو 4 رنز سے کامیابی دلوانے میں اہم رول ادا کرنے والے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے کہا کہ حریف بیٹسمین سنجو سیمسن کو وائیڈ یارکر ڈالنا منصوبہ کا حصہ تھا۔ سیمسن نے اس مقابلہ میں 63 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی لیکن آخری گیند پر جب 5 رنز درکار تھے تو وہ آؤٹ ہوئے ۔ دوسری جانب بائیں ہاتھ کے بولر ارشدیپ نے آخری اوور میں 13 رنز کا کامیاب دفاع کیا۔