حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) دسہرہ کے موقع پر کل اے پی کے ضلع کرشنا کے کنکی پاڈو منڈل میں ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس اور اصل اپوزیشن تلگودیشم کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیاجس کے بعد اس علاقہ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ان زخمیوں کو علاج کے لئے وجئے واڑہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔تلگودیشم نے الزام لگایا کہ وائی ایس آرکانگریس نے لڑائی شروع کی جبکہ وائی ایس آرکانگریس نے شکایت کی کہ تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں نے ان کے کارکنوں پر حملہ کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا۔