وائی ایس آرکانگریس سابق رکن اسمبلی الوری کرشنم راجو چل بسے

   

حیدرآباد۔13جولائی ( یواین آئی ) اے پی کوناسیما کے سابق رکن اسمبلی الوری کرشنم راجو، عمر سے متعلق عوارض کے سبب چل بسے ۔ان کی عمر 83 برس تھی ۔ کرشنم راجو، 2004 تا 2009 راجو ل سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 1999میں انہوں نے کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا تاہم تلگودیشم کے سوریہ نارائنا نے ان کو شکست دی تھی تاہم 2004 میں انہوں نے سوریہ نارائنا کو شکست دی۔ وہ وائی ایس آرکانگریس سے وابستہ تھے ۔