وائی ایس آرکانگریس کی انتخابی مہم،خصوصی موٹرسائیکلوں کی تیاری

   

حیدرآباد 7 مارچ ( یو این آئی) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے نشان،جھنڈا کے ساتھ خصوصی موٹر سائیکلوں کی تیاری کاکام کیا جارہا ہے ۔جلد ہی عام انتخابات میں ان گاڑیوں کا استعمال پارٹی کی انتخابی تشہیری مہم کیلئے کیاجائے گا۔اس خصوص میں پارٹی نے فیصلہ کیا ہے ۔یوپی میں اس طرح کی موٹرسائیکلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ ہر اسمبلی حلقہ کے لئے ایسی 20بائیکس کا استعمال کیاجائے گا۔