حیدرآباد13جنوری(یواین آئی) آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی راماکرشنا ریڈی جنہوں نے دارالحکومت کو غیر مرکوز کرنے کی حمایت میں ضلع گنٹورمیں ریلی نکالی تھی، کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ راماکرشناریڈی نے ضلع کے پینوماکا گاوں سے وزیراعلی کے کیمپ آفس تک ریلی نکالنا چاہتے تھے تاہم پولیس نے ان کو روک دیا اور تحویل میں لے لیا۔حکومت اے پی تین دارالحکومتوں کی تجویزرکھتی ہے جس کی مختلف گوشوں سے مخالفت کی جارہی ہے ۔رکن اسمبلی ریڈی حکومت کی اس تجویزکی حمایت میں ریلی نکالنا چاہتے تھے ۔