حیدرآباد ۔ 17 جولائی (سیاست نیوز) سربراہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی شرمیلا نے کہا کہ ان کی پارٹی حضورآباد ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ شرمیلا نے ایک ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ آپسی دشمنی اور سیاسی انتقام کی وجہ سے حضورآباد ضمنی انتخاب ہورہے ہیں ۔ پارٹی میں مشاورت کے بعد انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے کیا فائدہ ہوگا، کیا ان سے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگایہ بات غور کرنے کی ہے ۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد ان کی پارٹی نے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
