وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کا 2 ستمبر کو جاب میلہ

   

حیدرآباد/29 اگسٹ ( سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے زیر اہتمام 2 ستمبر کو میگا جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ لوٹس پونڈ میں وائی ایس آر تلنگانہ آفس میں جاب میلہ ہوگا جس میں وائی ایس شرمیلا مہمان خصوصی ہونگی۔ جاب میلہ کے آرگنائزر عدنان خاں کے مطابق 2 ستمبر کو صبح 9 بجے تا 2 بجے دن جاب میلہ جاری رہے گا اور اس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو کئی اہم کمپنیوں میں روزگار کے مواقع حاصل ہوسکتے ہیں۔ وائی ایس شرمیلا نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کردی ہے وہ ہر منگل کو ریاست کے کسی ایک ضلع میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کررہی ہیں۔ جاب میلہ میں حیدرآباد کے اہم صنعتی اداروں کو شرکت کیلئے آمادہ کیا گیا ہے۔ اقلیتی نوجوانوں سے جاب میلہ سے استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔R