وائی ایس آر کانگریس قائدین کی لوٹ کھسوٹ سے آندھرا پردیش میں مالیاتی بحران

   

تلگودیشم لیڈر وائی رام کرشنوڈو کا الزام
حیدرآباد ۔ 28 اگست (سیاست یوز) سابق وزیر اور آندھرا پردیش قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ اگر وائی ایس آر کانگریس کے قائدین نے دولت اور قدرتی وسائل کی لوٹ نہ کی ہوتی تو آندھرا پردیش مالیاتی بحران سے دوچار نہ ہوتا۔ سینئر تلگودیشم لیڈرنے الزام لگایا کہ وائی ایس آر کانگریس کے قائدین عوام کی دولت اور قدرتی وسائل لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو لاکھ کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا اس کے باوجود گزشتہ دو سال میں ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔