حیدرآباد۔/16 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش پولیس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی قائد ایس رام کرشنا ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے جمعرات کو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ 2021 میں منگل گیری میں تلگودیشم آفس پر حملہ کے مقدمہ میں انہیں نوٹس جاری کی گئی۔ منگل گیری رورل پولیس نے صبح 10:30 بجے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ 19 اکٹوبر 2021 کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حامیوں نے تلگودیشم آفس پر حملہ کیا تھا۔ اس مقدمہ میں ایس رام کرشنا ریڈی کے علاوہ وائی ایس آر کانگریس کے دیگر قائدین کو بھی ماخوذ کیا گیا۔ بیرونی دورہ سے واپسی کے فوری بعد پولیس نے رام کرشنا ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس مقدمہ میں وائی ایس آر کانگریس کے کئی قائدین کو پولیس نے تحقیقات کیلئے بارہا پولیس اسٹیشن طلب کیا ہے۔ اسی دوران ایس رام کرشنا ریڈی کو دہلی ایرپورٹ پر ایمگریشن حکام نے ان کے خلاف لُک آؤٹ سرکولر کا حوالہ دیتے ہوئے روک لیا۔ رام کرشنا ریڈی نے وضاحت کی کہ وہ لُک آؤٹ سرکولر کی اجرائی کے وقت ملک سے باہر تھے اور اب واپسی کے بعد تحقیقات کا سامنا کریں گے۔1