وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی شناخت پر الیکشن کمیشن میں شکایت

   

Ferty9 Clinic

پارٹی کے باغی ایم پی کو وجہ نما نوٹس پر جوابی ردعمل سے پارٹی حلقوں میں سنسنی
حیدرآباد : وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ نے وجہ نما نوٹس کا سخت انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئیر قائد وجئے سائی ریڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس پر جواب دینے کے بجائے پارٹی کی شناخت پر سوال اٹھایا ہے ۔ اس سلسلہ میں رکن پارلیمنٹ راگھو راما کرشنا راجو نے پارٹی کی شناخت کے تعلق سے الیکشن کمیشن سے بھی شکایت کردی ۔ ان کے اس اقدام سے پارٹی کے حلقوں میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔ پارٹی کے خلاف سرگرمیوں کا جواب دینے کے لیے وجئے سائی ریڈی نے رکن پارلیمنٹ نرسا پورم راجو کو وجہ نما نوٹس جاری کی تھی جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وجئے سائی ریڈی کو جواب طلب کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹری لیڈر کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے حدود کیا ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کو جواب دینے کی ضرورت نہیں اور ان سے کوئی ڈسپلن شکنی کے تعلق سے وضاحت نہیں کرسکتا ۔ جب کہ وجئے سائی ریڈی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے راگھو راما کرشنا راجو نے پارٹی کی شناخت پر سوال اٹھایا ہے اور کہا کہ ریاستی سطح کی شناخت حاصل کرنے والی پارٹی از خود قومی سطح کی شناخت کس طرح ظاہر کرسکتی ہے ۔ انہوں نے اس لیٹر ہیڈ پر بھی سوال اٹھایا جس کے ذریعہ انہیں نوٹس جاری کی گئی اور بتایا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے نام سے جاری لیٹر میں انہیں نوٹس دی گئی جب کہ پارٹی کی شناخت کچھ اور ہے اور جو پارٹی ریاستی سطح پر مقامی شناخت رکھتی ہے اس پارٹی میں قومی جنرل سکریٹری کا عہدہ کس طرح رکھا جاسکتا ہے ؟ انہوں نے پارٹی قیادت سے سوال کیا کہ آیا پارٹی میں کوئی ڈسپلینری کمیٹی ہے اگرچہ کہ اس کا صدر اور دیگر ذمہ دار کہاں ہیں رکن پارلیمنٹ راجو نے وجئے سائی ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔