تروپتی۔/4 ڈسمبر، (این ایس ایس) اداکار سے سیاستداں بننے والے جنا سینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے بی جے پی سے اپنی وابستگی کے بارے میں آج تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ زعفرانی جماعت سے کبھی بھی دور نہیں رہے اور اس پارٹی سے وابستگی بدستور جاری رہے گی۔ پون کلیان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین کو ان کا شکر گذار ہونا چاہیئے کہ انتخابات میں انہوں نے بی جے پی سے مفاہمت کے ساتھ مقابلہ نہیں کیا تھا۔