وائی ایس آر کانگریس کی ایم ایل سی کریم النساء کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی ایم ایل سی 56 سالہ کریم النساء کا جمعہ کی شب قلب پر حملہ سے وجئے واڑہ کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ کریم النساء چند دنوں سے علیل تھیں، ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج بھی کروایا تھا۔ وہ دو دن کونسل اجلاس میں شریک تھیں اور جمعہ کی رات چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات بھی کی تھی۔ رات 11 بجے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں فوری ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران قلب پر حملہ ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔ کریم النساء اور ان کے شوہر سلیم کے 5 بیٹے ہیں۔