وائی ایس آر کانگریس کے 11 ایم ایل سی منتخب

   

حیدرآباد2 ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھر اپردیش میں مجالس مقامی زمرہ کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر وائی ایس کانگریس کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے وجئے آنند نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 8 اضلاع میں مجالس مقامی زمرہ کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر متفہ طور پر امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اننت پور سے ملا ریڈی ، شیورام ریڈی ، کرشنا ضلع سے ٹی رگھورام ، ایم ارونا کمار ، متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔ مشرقی گوداوری سے اے ستیہ ، اودے بھاسکر ، گنٹور سے اوما ریڈی وینکٹیشورلو ، ایم ہنمنت راؤ کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ وجئے نگرم ضلع سے ای رگھو راجو ، وشاکھاپٹنم سے پی کلیانی ، سی ایچ سرینواس راؤ ، چتور سے کرشنا راگھو اور پرکاشم ضلع سے ٹی مادھو راؤ منتخب ہوئے ۔ ر