حیدرآباد۔8 ۔جولائی (سیاست نیوز) کانگریس رکن کونسل جیون ریڈی نے آنجہانی راج شیکھر ریڈی کو بھارت رتن اعزاز کا مطالبہ کیا ہے ۔ وائی ایس آر جینتی کے موقع پر خراج پیش کرنے کے بعد جیون ریڈی نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی نے تلگو عوام کے وقار کو دنیا بھر میں بلند کیا تھا ۔ تلگو شخصیتوں میں بھارت رتن اعزاز کیلئے واحد اہل شخصیت راج شیکھر ریڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس دور حکومت میں کالیشورم پراجکٹ کی منصوبہ بندی کا آغاز ہوا تھا ۔ پراناہیتا۔چیوڑلہ پراجکٹ کو کے سی آر نے کالیشورم میں تبدیل کردیا ہے ۔ اگر وائی ایس آر نہ ہوتے تو تلنگانہ کے کئی علاقے زیر آب آجاتے ۔ دریائے کرشنا پر تلنگانہ میں جو پراجکٹس تعمیر کئے گئے ہیں ، ان کی منظوری وائی ایس آر دور حکومت میں حاصل ہوئی ۔