وائی ایس آر کے حامی سوریوڈو پر قاتلانہ حملہ

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے قریبی حامی سوریوڈو پر ان کے داماد نے جوبلی ہلز رہائش گاہ پر قاتلانہ حملہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج دوپہر سریندر ناتھ ریڈی جو سوریوڈو کا داماد ہے آج مکان میں داخل ہوکر کرکٹ بیاٹ سے سوریوڈو پر قاتلانہ حملہ کیا۔ ان کی بیٹی گنگا بھوانی نے سابق میں جہیز کی ہراسانی کا ایک مقدمہ اپنے شوہر سریندر ناتھ ریڈی پر درج کرایا تھا اور یہ کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کے ضمن میں یہ حملہ کیا گیا۔ پولیس جوبلی ہلز نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔