وائی ایس جگن موہن ریڈی کی تقریب حلف برداری، کے سی آر کی کی بھی شرکت

,

   

وجئے واڑہ: وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی آج آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوپہر 12:23بجے حلف لیں گے۔ ان کی یہ حلف برداری تقریب وجے واڑہ کے اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ وائی ایس آر کانگریس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی اور ۱۵۱ / اسمبلی نشستوں پر اپنی قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی۔

وائی ایس جگن موہن سب سے کم عمر وزیر اعلی ہوں گے۔ وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پانچ ہزار پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں تیس ہزار افراد شریک ہونے کی بھی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے پاس ہولڈرس کو گذارش کی ہے کہ وہ ساڑھے دس بجے ہی اسٹیڈیم میں حاضر ہوجائیں۔ حاضرین کے لئے بڑے بڑے اسکرین لگائے گئے ہیں کہ تاکہ حلف برداری کی رسم آسانی سے دیکھے سکیں۔