وائی ایس شرمیلا پر قابل اعترا ض تبصرہ ، ملزم گرفتار 

,

   

حیدرآباد: سائبر پولیس نے آج ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے وائی آر کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایش شرمیلاکے خلاف یوٹیوب پر قابل اعتراض تبصرہ کیا ۔ سائبر پولیس نے بتا یا کہ ملزم ڈی ہریش چودھری نے یوٹیوب پر شرمیلا کے خلاف نہایت گندی ویڈیو اپلوڈ کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز شر میلا نے امراوتی میں ایک پریس میٹنگ منعقد کی تھی ۔ یہ میٹنگ یوٹیوب پر بھی لائیو نشر کی جارہی تھی ۔

اس دوران ملزم ہریش چودھری نے قابل اعتراض ویڈیو اپلوڈ کردی ۔ انسانی حقوق کونسل کے وائس چیرمین بی انیل نے ملزم کے خلاف رایا درگم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے کمپیوٹر کے آئی پی ایڈریس کی مدد سے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی ۔ ملزم حیدرآباد کے چوٹ اپل کا متوطن ہے۔ اس کے خلاف 354 67A,509,A کے تحت ایک کیس درج کرلیا ۔