وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کا آج آغاز

   

حیدرآباد ۔ 7 جولائی (پریس نوٹ) سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کی جانب سے تلنگانہ میں نئی سیاسی پارٹی قائم کی جارہی ہے۔ جمعرات 8 جولائی کو نئی سیاسی پارٹی وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی (YSRTP) کا آغاز کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پارٹی کے آغاز کی تقریب مختصر پیمانے پر منعقد کی جائے گی جس میں وائی ایس شرمیلا نئی پارٹی کے ایجنڈہ اور دیگر امور کا اعلان کریں گی۔ تقریب میں حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔