حیدرآباد ۔ 25 جولائی (سیاست نیوز) وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ وہ ہر منگل کو ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کے مسائل کو حل کرانے کیلئے بھوک ہڑتال کریں گی ۔ وہ منگل /27 جولائی کو نلگنڈہ ضلع کے حلقہ اسمبلی مونو گوڈو میں دن بھر بھوک ہڑتال کریں گی ۔
