حیدرآباد ۔6۔ڈسمبر (سیاست نیوز) سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے قتل کیس کے ملزم بھاسکر ریڈی کی ضمانت منسوخر کرنے کی اپیل کی ہے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھاسکر ریڈی کو ضمانت منظور کی تھی۔ سنیتا کی درخواست پر سپریم کورٹ نے بھاسکر ریڈی کو نوٹس جاری کی ہے۔ وائی ایس بھاسکر ریڈی ویویکانند ریڈی قتل معاملہ کے ملزمین میں شامل ہیں۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی منظوری کو سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سی بی آئی کے علاوہ ویویکانند ریڈی کی دختر سنیتا نے بھی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پیش کی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی زیر قیادت بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ ملزم بھاسکر ریڈی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کی گئی۔ آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتہ میں رہے گی۔ واضح رہے کہ وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے بعض قائدین کے نام شامل کئے گئے۔ 1