وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کی تحقیقات میں پیشرفت

   

حیدرآباد۔18 ۔اگست (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے بھائی وائی ایس ویویکانند ریڈی کے قتل کے معاملہ میں سی بی آئی نے آج مسلسل 73 ویں دن اپنی تحقیقات کو جاری رکھا ہے۔ کڑپہ کے سرکاری گیسٹ ہاؤز میں واقعہ کے اصل ملزم سنیل یادو اور ان کے رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ سی بی آئی ٹیم نے پولی ویندلا سے تعلق رکھنے والے محبوب باشا اور ناگیندر کے علاوہ قتل میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ سی بی آئی ویویکانند ریڈی قتل کے معاملہ میں بعض اہم شخصیتوں سے بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔ بعض ملزمین نے تحقیقات کے دوران کئی اہم انکشافات کئے ۔ ویویکانند ریڈی کے واچ مین نے اندیشہ ظاہر کیا کہ قتل کیلئے 8 کروڑ روپئے کی سپاری دی گئی تھی۔ R