گلبرگہ ۔یکم مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر معاذ الدین خان(رجسٹرار کرناٹک اردو اکیڈیمی بنگلور)کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق گلبرگہ کے معروف ادیب و شاعر جناب واجد اختر صدیقی کی کتاب’نقش تحریر‘ (گلبرگہ کے معروف قلم کاروں پر مضامین)کو ایوارڈ دیے جانے کا اعلان کیا ہے، یہ ایوارڈ پچیس ہزار روپے ،سپاس نامہ مومنٹو اور شال پر مشتمل ہے ۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ 27فروری 2025 کو ایک بجے دن بہ مقام کے ایم ڈی سی بھون کے آڈیٹوریم شیشادری پورم بنگلورو میں تفویض کیا جائے گا۔جناب واجد اختر صدیقی کو کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلورکے ایوارڈ کے اعلان پر گلبرگہ کے علمی ادبی اور تعلیمی حلقوں میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔