واجد قتل کیس کا معمہ حل ناجائز تعلقات اور قرض کی عدم ادائیگی قتل کی وجہ

   

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) میرچوک پولیس نے واجد قتل کیس کو حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر سائی چیتنیہ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 25 سالہ شیخ واجد ساکن پیرزادی گوڑہ کا گذشتہ 17 مارچ کے دن میر چوک حدود میں قتل کردیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں پولیس 27 سالہ شیخ نثار احمد اور 45 سالہ افسر بیگم ساکنان عالیجاہ کوٹلہ کو گرفتار کرلیا ۔ قاتل اور مقتول اچھے دوست تھے اور تقریباً پانچ سال سے ان کے درمیان دوستی تھی ۔ واجد اکثر نثار کے گھر آیا کرتا تھا ۔ اس نے نثار کی غیر موجودگی میں ان کی والدہ کو ڈرا دھمکار اس سے ناجائز رشتہ قائم کرلیا اور خاتون کو اس کے بیٹے نثار کو اکثر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیا کرتا تھا ۔ واجد نے کئی موقع پر ان ماں بیٹے سے رقم حاصل کی تھی اور یہ رقم چار لاکھ روپئے تک پہونچ چکی تھی ۔ واجد اس رقم کی ادائیگی میں سنجیدہ نہیں تھا ۔ اس دوران نثار کو اس بات کا علم ہوا 17 مارچ کے دن واجد نے افسر بیگم کو فون کرتے ہوئے انہیں کافی برا بھلا کہا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دی ۔ اس وقت ماں بیٹے نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے واجد کو علیجاہ کوٹلہ طلب کیا اور ہلاک کردیا ۔ اس موقع پر ایڈیشکل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون شیخ جہانگیر و دیگر موجود تھے ۔ ع