واجپائی نے سابق حکومتوں پر کبھی تنقید نہیں کی:آزاد

   

نئی دہلی ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے آج شہ نشین پر وزیراعظم مودی کی موجودگی میں اٹل بہاری واجپائی کو جو بی جے پی کے بانیوں میں شامل تھے کہا کہ اپنے وزارت عظمیٰ کے دور میں یا اپوزیشن کے خلاف برہمی کے عالم میں بھی واجپائی نے سابق حکومتوں کے کارناموں پر تنقید نہیں کی ۔ وہ پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں واجپائی کے قدآدم پوٹریٹ کے نقاب کشائی کے سلسلہ میں منعقد تقریب سے مخاطب تھے ۔