رائے پور: چھتیس گڑھ بی جے پی نے سابق ممبر پارلیمنٹ کرونا شکلا کے اچانک انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ریاستی بی جے پی صدر وشنودی سائی نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر کرونا شکلا کے انتقال پر تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نام کے بہ مصداق مجسم ہمدردی تھیں۔ سیاست سے پر، کرونا جی کا پیار ہم سب کو حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا دیدی کی شکل میں آج ہم ایک بلند آواز کھوچکے ہیں۔ اس نقصان کی تلافی مشکل ہے ۔ بی جے پی کرونا دیدی کے اچانک انتقال سے سوگوارہے ۔سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ کرونا جی، ایک ہنر مند لیڈر، حیرت انگیز تنظیمی صلاحیت کے حامل ایم ایل اے ، بطور رکن اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندہ تھیں، جنہوں نے ہمیشہ عوامی مفاد کے لئے آواز اٹھائی۔
