وادیٔ گلوان میں ہمارے فوجی بھی مارے گئے تھے :چین

   

بیجنگ: چین نے بالآخر یہ اعتراف کرلیا ہے کہ لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب وادیٔ گلوان میں 15 جون کو ہندوستانی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں اس کے فوجی بھی مارے گئے تھے ۔وادیٔ گلوان میں کتنے چینی فوجی مارے گئے تھے اس بارے میں سرکاری تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں ، لیکن ‘گلوبل ٹائمز’ نے پہلی بار چینی فریق کے نقصان کا اعتراف کیا ہے ۔ اس سے قبل وہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کرتا رہا تھا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار ‘گلوبل ٹائمز’ کے ایڈیٹر ہو شی جن نے اعتراف کیا کہ وادیٔ گلوان میں ہونے والے تنازعہ میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کے فوجی بھی مارے گئے ہیں۔