وادی تیراہ سے 3 نعشیں برآمد

   

پشاور، 23مئی (یو این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے 3 مقامی افراد کی نعشیں ملی ہیں، تینوں مقامی افراد کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے اغوا کیے گئے 3 شہریوں کو قتل کردیا گیا، دہشت گرد نعشیں ملک دین خیل میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔