وادی میں جاری بھاری برف باری سے ریل سروس بھی معطل

   

سری نگر7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے جمعرات کو ریل سروس بھی بند رہی۔ایک ریلوے عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ وادی میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے ریل سروس جمعرات کے روز معطل رہی کیونکہ تمام ریلوے ٹریکس پر بھاری برف جمع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم برف باری رکنے کے ساتھ ہی ٹریکس سے برف ہٹایا جائے گا اور ریل سروس کو بحال کیا جائے گا۔ادھر وادی میں جاری بھاری برف باری کی وجہ سے زمینی وفضائی رابطہ جمعرات کے روز بھی منقطع رہا۔ نیز وادی میں دور افتادہ دیہات کا ضلع صدر مقامات سے بھی سڑکوں پر بھاری برف جمع ہونے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں جمعرات کی شام تک برف باری جاری رہ سکتی ہے۔