سرینگر ۔ /10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میںسکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں کم سے کم پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ ضلع کے موضع کیلم میں آج صبح تلاشی مہم کے دوران انتہاپسندوں نے سکیورٹی فورسیس پر فائرنگ کی تھی اور فورسیس کی جوابی فائرنگ کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا ۔ جس میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اور کسی تنظیم سے الحاق کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔