وادی کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت سے محرومی کا اندیشہ

   

جموں 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے عوام نے اپنی ریاست کے خصوصی موقف کی برخاستگی پر ناخوشی کے ساتھ یہ اندیشے ظاہر کیاکہ وادی میں تشدد کی ایک نئی لہر پھوٹ سکتی ہے۔ ان کشمیریوں نے وادی کی مسلم اکثریتی شناخت سے محرومی کا شبہ ظاہر کیا۔ سرینگر میں اکثر افراد کا کہنا تھا کہ اس فیصلہ سے اُنھیں کافی صدمہ پہونچا ہے۔ ’ہمیں کافی مایوسی ہوئی ہے کیوں کہ اس دفعہ (370) سے ہمارے جذبات وابستہ تھے۔ اس (دفعہ) کی منسوخی کا مطلب مسلم اکثریتی شناخت سے محرومی ہے۔ ایک اسکول ٹیچر نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے کہاکہ موجودہ بحران کے لئے چند قومی دھارے کی جماعتیں ذمہ دار ہیں۔ ایک 20 سالہ نوجوان ارشد وارثی نے سوال کیاکہ ’آخر کب تک وہ ہمیں گھر پر نظر بند رکھ سکتے ہیں‘۔