سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے کورونا کی روک تھام کیلئے وادی کشمیر کے چار اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گرم موضوع بحث بن گیا ہے ۔لوگوں کا استفسار ہیکہ جس علاقے میں شام ڈھلتے ہی کاروباری سرگرمیاں بند ہو کر لوگ گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں اور شام کے 9 بجنے کے قبل ہی ہر سو سناٹا چھا جاتا ہے وہاں نائٹ کرفیو کا نفاذ کیا معنی رکھتا ہے ۔ان کا الزام ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ دراصل ملک کی دوسری ریاستوں میں کورونا کو روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدام کی نقل کرتی ہے ۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا کی روک تھام کیلئے یونین ٹریٹری کے آٹھ اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
